اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کرکے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2019ءکے 26اکتوبر28 29اور 30۔اکتوبر کو ملک بھر میں منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے ہیں اب یہ امتحانات با الترتیب 12۔دسمبر 13 14اور 16۔

دسمبر کو منعقد ہوں گے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق دوبارہ شیڈول کئے گئے امتحانات پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں ہی ہوں گے۔علاوہ ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر شعبہ داخلہ نے بی اے  بی کام  بی ایڈ  سی ٹی پی ٹی سی  ایم اے/ایم ایس سی پروگرامز میں پہلے سے داخل) جاری طلبہ( کے لئے داخلوں کی تاریخ میں 31۔اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

اِن پروگرامز کے جاری طلبہ داخلہ فارم مع مطلوبہ فیس اب نئی تاریخ تک جمع کراسکتے ہیں۔جاری طلبہ مزید تفصیلات یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں