علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی :بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے داخلے

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2020ء کے جاری داخلوں میں سعودی عرب ٗ کویت ٗ قطر ٗ متحدہ عرب امارات ٗ عمان ٗ بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے جن پروگرامز میں داخلے پیش کئے ہیں ان میں میٹرک )جنرل(ٗ انٹرمیڈیٹ )جنرل و کامرس(کے علاوہ عربی بول چال ٗ اللسان العربی)ابتدائی عربی کورس( شامل ہیں۔

اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد جامعہ ہے جو کئی سال سے ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اِن ممالک میں مقیم پاکستانی اوپن یونیورسٹی کی اِس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے ۔اوپن یونیورسٹی اپنے تدریسی فلسفے یعنی “تعلیم لوگوں کی دہلیز پر”کے مطابق ایک باشعور اور باعلم پاکستان کی تشکیل کے عمل میں بھرپور حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے سلسلے میں اپنی منزل کی طر ف کامیابی سے گامزن ہے۔ اِن ممالک میں مقیم پاکستانی جو اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند ہیں

21۔فروری تک داخلہ فارم مع فیس ارسال کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس http://del.aiou.edu.pkاور overseas@aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ٗ کمرہ نمبر LG-08ٗ آئی سی ٹی بلڈنگ ٗ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8ٗ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان سے فون نمبر +92-51-9250175 , +92-51-9057165پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں