علامہ اقبال

اوپن یونیورسٹی : بزنس ایڈمنسٹریشن کے تین اسپیشلائزیشنز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام پیش

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ءکے جاری داخلوں میں بزنس ایڈمنسٹریشن کے تین اسپیشلائزیشن میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام بھی پیش کیا ہے ، اِن اسپیشلائزیشن میں اسلامک بینکنگ ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور مارکیٹنگ شامل ہیں۔دو سالہ بی اے )ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرام بھی چار مضامین میں پیش کیا گیا ہے ، ان مضامین میں جنرل ، ماس کمیونیکیشن ، بی کام اور لائبریری سائنس شامل ہیں۔اِن پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ، فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی دفاتر اور رابطہ دفاتر میں قائم پراسپکٹس سیل پوائنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلوں کی آخری تاریخ 12۔اپریل مقرر کی گئی ہے جبکہ داخلہ فیس 13۔اپریل کو بھی جمع ہوسکے گی۔واضح رہے کہ یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز آخری بار پیش کئے ہیں۔ ایم اے/ایم ایس سی پروگراموں میں داخلوں کی آخری تاریخ 30۔مارچ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں