اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی: اوورسیز پاکستانی طلبہ کے آن لائن امتحانات22مئی سے شروع ہونگے

اسلام آبا د(عکس آن لائن)مشرق وسطیٰ کے ممالک خصوصاً سعودی عرب ، کویت قطر متحدہ عرب امارات عمان اور بحرین میںمقیم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بی اے )ایسوسی ایٹ ڈگری( اورکامن ویلتھ آف لرننگ)ایم بی اے( پروگراموں میں داخل طلباءکا سمسٹر خزاں 2020ءکے فائنل امتحانات سوموار 22۔مئی سے شروع ہونگے۔یہ امتحانات آن لائن طریقے سے منعقد ہونگے ، آن لائن امتحانات کے لئے یونیورسٹی نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔یونیورسٹی کے شعبہ آئی سی ٹی نے یونیورسٹی کے آگہی ایل ایم ایس پورٹل پر تمام طلبہ کے اکاﺅنٹ تشکیل دے دیئے ہیں۔ضروری ہدایات اور ڈیٹ شیٹ بھی یونیورسٹی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہیں۔آگئی پورٹل پر طلبہ صارف نام اور پاس ورڈ ڈال کر اپنے اکاﺅنٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ صارف نام طلبہ کا رجسٹریشن نمبر جبکہ پاس ورڈ اُنکے رول نمبرز ہیں۔آن لائن امتحانات 3گھنٹے کی باقاعدہ امتحان کی طرح ہوگا جس میں کتب یا کسی اور مدد گار مواد کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ان امتحانات کی نگرانی مائیکرو سافٹ ٹیموں کی موجودگی میں کیمرے کی مدد سے کی جائے گی۔ آن لائن امتحانات کے بارے میں مزید تفصیلات یا کسی قسم کی دقت محسوس ہونے پر طلبہ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سے فون نمبر0092519250051یا 0092519057648پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں