اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی ، بی ایڈ، بی ایس و دیگر پروگرامز کے امتحانات 30۔اپریل سے شروع ہونگے

اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ءکے ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس ، ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن ، ایسوسی ایٹ ڈگری ان ہیومن ریسورس مینجمنٹ ، ایسوسی ایٹ ڈگری ان بینکنگ اینڈ مارکیٹنگ ، بی ایڈ ، بی بی اے ، بی ایس اکاﺅنٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس (ODL)پروگراموں کے فائنل امتحانات 30۔اپریل سے شروع ہونگے۔ چار دن ) 13تا 16مئی (عید الفطر کی وجہ سے امتحانات میںوقفہ ہوگا ۔17مئی سے یہ امتحانات بلاتعطل 18۔جون تک جاری رہیں گے۔طلباءکو رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ ان امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباءیونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)سے بھی رول نمبر سلپس ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کی گئی رول نمبر سلپ امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہونگی۔طلبہ کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میںیونین کونسل سطح پرامتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی واضح ہدایات پر امتحانی مراکز میں طلبہ اور امتحانی عملے کے لئے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے ۔امتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام نافذکیا جائے گا، اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں