اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی، ہوم اسائنمنٹس کے سوالنامے ویب سائٹ پر اپ لوڈ

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو گھر کی دہلیز پر آن لائن سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کے تسلسل میں سمسٹربہار 2021ءمیں پیش کئے گئے میٹرک ، ایف اے ، فرنچ آن لائن کورسز ، بیچلر ، بی ایس ، بی بی اے، بی ایڈ ، اے ٹی ٹی سی ، سی ٹی ، پی ٹی سی اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کی ہوم اسائنمنٹس کے سوالنامے ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)پر اپ لوڈ کردئیے ہیں۔اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول بھی ویب سائٹ پرمہیا کیا گیا ہے۔ مقررہ تاریخوں کے بعد موصول ہونے والی مشق/مشقیں تاخیر شدہ تصور کی جائیں گی اور قابل قبول نہ ہونگی ، جس کے ذمہ دار متعلقہ طلبہ ہونگے۔

علاوہ ازیں شعبہ امتحانات نے بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرامز کے سمسٹر ٹرمینل امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ کا کام تیز کرنے کے لئے متعلقہ ٹیوٹرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ بی ایس ، بی ایڈ ، اے ڈی ای ، اے ڈی سی کے آن لائن امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ جاری ہے جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، ایم ایڈ ، اےم اے، ایم ایس سی ، ایم کام اور ایم بی اے پروگراموں کے سمسٹر ٹرمینل آن لائن امتحانات 4تا 11جولائی منعقد ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں