علامہ اقبال

اوپن یونیورسٹی،معذورافراد کی رہنمائی اور مدد کے لئے خصوصی کاﺅنٹر قائم

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے معذور افراد کی رہنمائی اور سہولت کے لئے مین کیمپس میں خصوصی کاﺅنٹر بنادیا ہے تاکہ معذور افراد کو داخلہ ، حصول سند یا یونیورسٹی میںکوئی اور تعلیمی سرگرمی میں شرکت کرنے میں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افئیرز اینڈ کونسلنگ سروسسز کے ڈائریکٹر ، رانا طارق جاوید کے مطابق سمسٹر بہار 2021ءکے داخلوں میں معذور افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم نے خصوصی ہدایات دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معزور افراد کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے اس کاﺅنٹز میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افئیرز اینڈ کونسلنگ سروسسز کے کارکن آنے والے تمام جسمانی معذور افراد کو ترجیحی بنیاوں پر معاونت فراہم کریں گے۔اُن کے مطابق اِس طرح کے کاﺅنٹرز یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں بھی قائم کئے جائیں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افئیرز نے معذور افراد کی سہولت کے لئے انفارمیشن لابی میں وہیل چئیر کی سہولت بھی فراہم کردی ہے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی معذور افراد کو تعلیم کے لئے مالی معاونت فراہم کرتی ہے ۔اس سہولت سے مستفید ہونے کے لئے ملک بھر میں موجود داخلوں کے خواہشمند معذور افراد کو یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس یا ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افئیرز سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں