علامہ اقبال

اوپن یونیورسٹی،تمام پروگرامز کی تدریسی کتب ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے طلبہ کو انکی دہلیز پر تعلیم دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اس ضمن میں یونیورسٹی نے حال ہی میں میٹرک ایف اے اور بی اے سمیت تمام تعلیمی پروگراموں کی درسی کتب کی سافٹ کاپیز تیار کرکے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے تمام متعلقہ طلباءکو ان کی فراہمی یقینی بنادی ہے۔ طلبہ اپنی کتابیں ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)پر کتابوں والی آپشن سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔ طلبہ کو کتابوں کی ہارڈ کاپیز(Hard Copies) کا انتظار کئے بغیر اسائنمنٹس لکھنے اور امتحانات کی تیار ی کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود کتابوں سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سمسٹربہار 2021ءمیں پیش کئے گئے بی ایڈ /ایم ایڈ/ایم اے/ایم ایس سی/بی ایس پروگرامز اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخل طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کمپیوٹر پر کمپوز کی ہوئی ایل ایم ایس (LMS)سسٹم پر اپ لوڈ کی گئی اسائنمنٹس قبول کرے گی ، اسائنمنٹس لکھنے کے لئے کمپیوٹر پر کمپوزنگ لازمی ہوگی ، ہاتھ سے لکھی جانے والی اسائنمنٹس یا سنیپ شارٹ/سکین کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔طلبہ کو مقررہ شیڈول کے مطابق اسائنمنٹس اپ لوڈ کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ، لیٹ اسائنمنٹس قبول نہیں کی جائیں گی ۔میٹرک ، ایف اے اور بی اے پروگراموں میں داخل طلبہ اسائنمنٹس پرانے طریقے کے مطابق مقررہ تاریخوں تک اپنے ٹیوٹرز کو بذریعہ ڈاک ارسال کرینگے۔ اسائنمنٹس جمع اور اپ لوڈ کرانے کا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں