لاہورہائیکورٹ

اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ دینے کی درخواست پروفاق، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور (آکورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ دینے سے متعلق متفرق درخواست پروفاق اورالیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سےکل منگل کو جواب طلب کیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف پیش کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق دینے سے متعلق اقدامات کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب سیشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑے اور ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر فیاض الحسن چوہان اور مسرت جمشید چیمہ نے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت عبوری ضمانت دے کرپولیس کو گرفتاری سے روکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں