فرخ حبیب

اووراسپیڈنگ ملک کو بڑے بحران کی طرف لیکر جارہی ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اووراسپیڈنگ ملک کو بڑے بحران کی طرف لے کرجارہی ہے، ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، فیکٹریاں بند، مزدور بےروزگار ہوگئے، ایسا شہباز اسپیڈ نہیں چاہیے۔ فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے کہا کہ اووراسپیڈنگ ملک کوبڑے بحران کی طرف لے کرجارہی ہے، شہباز اسپیڈ عوام پر بوجھ ڈالنے کیلئے لگائی تھی؟

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ بجلی47 فیصد بڑھ گئی، گھی 200روپے بڑھ گیا، یہ ہے شہباز اسپیڈ، پیٹرول کی قیمت میں 60روپے اضافہ ہوگیا، یہ ہےشہبازاسپیڈ، اسٹاک ایکس چینج گرگئی، ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوا، یہ ہے شہبازاسپیڈ۔ فرخ حبیب نے کہا کہ نیب میں ترامیم کر کے این آر او ٹو لیا گیا، یہ ہے شہبازاسپیڈ، سیمنٹ کی قیمت میں 16فیصد اضافہ ہوگیا، یہ ہےشہبازاسپیڈ، 2ماہ میں روپے کی قدر میں25 فیصد کمی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں، پی ٹی آئی کےکیس کی روزانہ سماعت ہورہی ہے، عدالت نے تمام جماعتوں کی بلاامتیاز اسکروٹنی کرنے کاحکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں