شہباز شریف

اورنج لائن کیساتھ راولپنڈی صدر اور اسلام آباد سیکرٹریٹ کی طرف سے سفر کرنے والے میٹرو کو بھی منسلک کریں، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئر مین سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ اورنج لائن کے ساتھ راولپنڈی صدر اور اسلام آباد سیکریٹیریٹ کی طرف سے سفر کرنے والے میٹرو کو بھی منسلک کریں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے افتتاح کے بعد فی الوقت اورنج لائن میٹرو پشاور موڑ پر NHA اسٹیشن سے ایئرپورٹ تک فعال ہے۔ ـ

وزیر اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اورنج لائن کے ساتھ راولپنڈی صدر اور اسلام آباد سیکریٹیریٹ کی طرف سے سفر کرنے والے میٹرو کو بھی منسلک کریں۔جاری بیان کے مطابق نتیجتاً اس کے لیے فیض احمد فیض بس اسٹیشن پر ایک جنکشن تیار کیا جا رہا ہے جو پیر تک تیار ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پیر کے دن سے راولپنڈی کے مسافر وزیراعظم کی ہدایات کے نتیجے میں ہوائی اڈے کے کنکشن کے ساتھ ساتھ اورنج لائن کے ذریعے گولڑہ اور نسٹ سے لنک بھی استعمال کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں