انگور

انگور میں انسانی صحت کیلئے مو زوں کیمکلیز کی مقدار باقی پھلوں سے ز یاد ہ ہوتی ہے

لاہور (عکس آن لائن)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ انگو ر تمام پھلوں میں ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے، انگور میں انسانی صحت کیلئے مو زوں کیمکلیز کی مقدار باقی پھلوں سے ز یاد ہ ہوتی ہے۔

یہ سخت سر د سخت گر م اورمرطو ب آب و ہوا والے موسم کے علاو ہ دنیا کے تمام حصوں میں کا شت ہو تا ہے انگورہلکی زمین سے لے کر چکنی زمین میں کا شت ہوسکتا ہے لیکن ا چھے نکا س والی ہلکی چکنی ز مین انگور کی کا شت کیلئے بے حد مو زوں ہے۔ جب انگورکا پودا ریتلی اورکنکری زمین پر کا شت کی جا ئے تو اسے پت جھڑ وا لے پودو ں کی طرح کھا د دینے کیلئے خاص خیا ل رکھاجا ئے۔ پتھر ی ز مین میں کا شت شدہ انگور کا پھل چکنی زمینوں کی نسبت جلد پک کرتیار ہوجاتا ہے۔

انگورکی کاشت کے مختلف مہینوں میں کی جاسکتی ہے اپریل کے مہینے میں پلاسٹک کی تھیلی والی پو د ے منتقل کیے جاسکتے ہیں جب پو د ے لگ جائیں تو سمنٹ کے ساڑھے 7فٹ لمبے پلرکو ڈیڑھ فٹ زمین میں اورباقی 6فٹ زمین سے با ہر رکھیں ایک پودا چھوڑ کر پلر لگائیں پھر 2تاریں او پر والی چھے گیج اورنیچے والی 8گیج کی پلر کے سوراخوں میں گزا ر کر آخری سر ے پر سٹے پلر کے ساتھ مضبوطی سے باندھ دیں سٹے پلر ز ساری لائن کی مضبوطی کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں انگور کی مختلف اقسام کا شت کی جاتی ہے۔ ا ن میں سفید کشمش سندرخانی سرخ کشمش اور ساہبی شامل ہے۔

میدانی علاقوں میں کا شت کی جا نے وا لی انگو ر کی اقسام میں پرلٹ کنگ رو بی فلیم سیڈ لیس کاڈنیل این ا ے آ ر سی بلیک پھل دار پودوں میں انگور کو سب سے کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن انگورکو بورلگنے سے ما ر چ تا مئی پھل کا رنگ تبدیل ہونے تک پانی مو سم اور زمین کی ساخت کے مطا بق دیتے رہنا چاہیے ا س کے بعد پھل پکنے سے تقریبا 25دن پہلے پانی کم دینا چاہیے انگو ر کی آپیاشی کیلئے محکمہ آپیاشی کے تعاو ن سے ڈر پ اریگیشن سسٹم سے فائد ہ ا ٹھایاجاسکتا ہے۔ انگورکی کاشت کے سلسلہ میں کھادوں کا استعما ل زمین کی قسم کے مطابق کر ناچاہیے۔

زمین کو گوبر کی کھا د ہر سا ل د ی جا ئے تو کمیائی کھادوں کی ضرورت کم پڑتی ہے عام طور پر 150گرام این پی کے فی پو دا پھل بننے سے پہلے استعمال کرنے سے پیداوار میں خاطرخوا ہ اضافہ ہو تا ہے۔ انگور کے پودے پر ملی بگ ما ئیٹس دیمک اورویول قسم کے کیڑ ے اوربیماریاں حملے کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں