چیف سلیکٹر محمد وسیم

انگلینڈ کے ہاتھوں ہوم گرائونڈ پر کلین سوئپ ، چیف سلیکٹر محمد وسیم برطرف

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا۔انگلینڈ کے خلاف ہوم گرائونڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا گیا۔سال 2020ء میں محمد وسیم کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا، انہوں نے سال 1996ء سے 2000ء تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 18ٹیسٹ اور 25 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ہوم گرائونڈ پر قومی ٹیم کو بدترین شکست ہوئی تھی جس کے بعد چیف سلیکٹر غلط فیصلوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019ء کے آئین کو منسوخ کرنے اور سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجا اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں