جاوید میانداد

انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز میں کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لیں،جاوید میانداد کا بابر اعظم کے لیے وڈیو پیغام

اسلام آباد (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد نے نوجوان باصلاحیت بلے باز محمد بابراعظم پر زور دیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز میں کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لیں، بابر اعظم گرین شرٹس قیادت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، بابر آپ کرکٹ کے بادشاہ ہیں اس لیے لوگ آپ کو جانتے ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پیغام جاوید میانداد نے بابر اعظم سے کہا کہ آپ کو کسی قسم کا دباؤ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انگریزی سیکھنے کی بجائے کھیل میں سبقت حاصل کرنا ضروری ہے، انہوں نے مشورہ دیا کہ کرکٹ کا واحد معیار اس میں مہارت ہے کیونکہ دنیا میں اور بھی بہت سے ایسے ممالک ہیں جو انگریزی نہیں بولتے، اس قسم کے بیانات کھلاڑی پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، بابر سے اردو میں بات کریں اور کسی کو اس کا ترجمہ کرنے دیں۔واضع رہے کہ حال ہی میں ایک بیان میں سابق فاسٹ باؤلر تنویر احمد نے کہا تھا کہ بابر کو اپنی ڈریسنگ میں تبدیلی اور اپنی انگریزی میں بہتری لاتے ہوئے اپنی شخصیت کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ میانداد نے لوگوں سے صرف غیر ضروری چیزوں کی بجائے اپنے کام پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اب بھی غیر ضروری کاموں میں پھنس چکے ہیں جبکہ باقی دنیا صرف کام پر توجہ دینے کی وجہ سے آج کامیاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے جرمنی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ انگریزی جاننے کے باوجود اپنی زبان بولنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا تم وہاں (جرمنی) جاؤ اور دیکھو کوئی انگریزی نہیں بولے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو میرے مطابق باؤلر تبدیل ہوتا تھا۔

میں اپنی بیٹنگ میں اس قسم کے ایڈجسٹمنٹ کرتا تھا کہ باؤلر کو میری مرضی کے مطابق باؤلنگ کرنے پر مجبور ہوتا تھا۔ جاوید میانداد نے کہا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ بابر انگریزی کس طرح بولے گا اس لئے میں آپ کو بتاتا چلوں کہ اس قسم کی چیزوں کا آسانی سے انتظام کریں۔آپ بابر انگریزی نہیں جانتے جو ٹھیک ہے۔ آپ پاکستان کے کپتان ہیں اور آپ کو ٹھیک سے ٹیم کی قیادت کرنا ہو گی۔ اس قسم کے خیالات کو اپنے دماغ سے نکال دیں، آپ میں بیٹنگ اور ٹیم کی قیادت کرنے کی صلاحیت ہے لیکن آپ کو دباؤ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور اردو ہماری مادری زبان ہیں انگریزی نہیں۔ میانداد نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ انگلینڈ کے دورے پر جائیں جس میں تین ٹیسٹ اور زیادہ تر ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں اور وہاں پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، ہم آپ پر اورپاکستانی کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ ہمارے پاس بہت اچھی باؤلنگ ہے جنہوں نے ہمیشہ میچز جتوائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں