بین اسٹوکس

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے بطور ٹیسٹ آل راونڈر اہم اعزاز حاصل کرلیا

ساوتھمپٹن(عکس آن لائن) انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس کواہم اعزاز حاصل ہو گیا۔بین اسٹوکس تیز رفتاری

سے 4000رنز اور 150وکٹوں کے کلب کو جوائن کرنے والے دوسرے ٹیسٹ آل راونڈر بن گئے،

اسٹوکس ساوتھمپٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین کرکٹر الزاری جوزف کی وکٹ اڑا کر اس سنگ میل تک پہنچے،

انھوں نے پہلی اننگز میں 49رنز کے عوض 4وکٹیں لیں۔اسٹوکس اس کلب میں 64ٹیسٹ میچز میں پہنچے،

تیز رفتاری سے 4000رنز اور 150وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز گیری سوبرز کو حاصل ہے .

جنھوں نے یہ کارنامہ 43میچز میں انجام دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں