خوبصورت بچپن

انکل سرگم میرے خوبصورت بچپن کا حصہ تھے، فخر عالم

کراچی (عکس آن لائن)مشہور اداکار و گلوکار فخر عالم نے معروف مزاح نگار اور انکل سرگم کے کردار کے خالق فاروق قیصر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکل سرگم اْن کے خوبصورت بچپن کا حصہ تھے۔ فخر عالم نے ٹوئٹر پر انکل سرگم کے انتقال پر شدید دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘فاروق قیصر صاحب کے انتقال کی خبر سْن کر بہت افسوس ہوا’۔

فخر عالم نے ماضی کے خوبصورت دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انکل سرگم میرے بچپن کا حصہ تھے’۔اْنہوں نے فاروق قیصر کیلئے دْعائے مغفرت کی اور اْن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انکل سرگم! مسکراہٹوں کیلئے آپ کا شکریہ۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں