انڈین پریمیئر لیگ

انڈین پریمیئر لیگ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

نئی دہلی (عکس آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیر لیگ کے 13 ہویں ایڈیشن کا انعقاد 29 مارچ سے ہونا تھا تاہم 13 مارچ کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اسے 15 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم اس دوران بھارت میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن 3 مئی تک بڑھادیا ہے۔

اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چونکہ حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا ہے لہٰذا ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں لہٰذا اسے غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کررہے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان اور اسپانسرز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت و سلامتی اور اس کھیل سے جڑے ہر شخص کی حفاظت ہماری ترجیح ہے، آئی پی ایل 2020 اسی وقت ہوگا جب اس کے لیے ماحول بالکل سازگار ہوگا۔

بھارتی بورڈ کے مطابق وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔بھارتی بورڈ نے ٹورنامنٹ کے مستقبل میں انعقاد کے حوالے سے کوئی ممکنہ تاریخ نہیں بتائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں