کورونا وائرس

انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 26ہزار سے زیادہ نئے کیسزرپورٹ، 304اموات

جکارتہ(عکس آن لائن) انڈونیشیا کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 26ہزار336نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 5,826,589ہو گئی ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے نے انڈونیشیا کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس سے 304نئی اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 151,135ہوگئی جبکہ24گھنٹوں کیدوران وائرس سے 31,705افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 5,258,235ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا نے وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے گزشتہ سال جنوری میں چینی سینووک ویکسین کی بڑے پیمانے کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا اور اب تک اپنے قومی ویکسی نیشن پروگرام کے تحت192.41ملین سے زیادہ لوگوں نے اپنی ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 148.98 ملین سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں