پرابوو سوبیانتو

انڈونیشیا عام انتخابات،صدارتی امیدوار پرابوو سوبیانتو نے جیت کا اعلان کردیا

جکارتہ (عکس آن لائن)انڈونیشیا میں ہونے والے عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار سابق جنرل پرابوو سوبیانتو نے58فیصد ووٹوں کی برتری پر جیت کا اعلان کردیا،انڈونیشیا میں انتخابی عمل میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کھل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ 6گھنٹے جاری رہنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ختم ہوئی،،صدارتی انتخابات میں وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو کو مضبوط برتری حاصل ہے، غیرسرکاری نتائج کے مطابق وہ مخالف صدارتی امیدواروں انیس باسویدان اور گنجر پرانوو سے اب تک کے نتائج کے مطابق 58فیصد ووٹوں سے آگے ہیں ،

انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں 78سے 93فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی، وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے اپنی جیت کا اعلان کردیا،ایک مقامی سٹیڈیم میں جمع اپنے حامیوں کے سامنے انتخابات میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ ان کی یہ فتح تمام انڈونیشینز کی فتح ہے، ہم انڈونیشیا کے سب سے قابل بیٹوں اور بیٹیوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں