انڈس موٹرز

انڈس موٹرز نے ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمت میں ساڑھے 12 لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا

کراچی(عکس آن لائن) انڈس موٹر کمپنی نے منگل کو ٹویوٹا گاڑیوں کے خریداروں کو بڑا دھچکا پہنچاتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12لاکھ 57ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے اور ان نئی خوردہ قیمتیں 23 مارچ سے بک کیے گئے تمام نئے آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تازہ ترین اضافے کی وجہ پاکستانی روپے کی قدر میں اچانک کمی، اجناس اور مال برداری کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کو قرار دیا اور مکمل طور پر بند کٹس اور مقامی پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے نے کمپنی کے دکانداروں کو قیمتوں میں اضافے پر مجبور کردیا۔پاکستان میں گاڑیاں اسمبل کرنے والی دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی جلد قیمتوں میں اضافہ کیے جانے کی توقع ہے۔

اپنے مجاز ڈیلرز کے نام ایک سرکلر میں انڈس موٹرز کمپنی نے کہا کہ موجودہ صورتحال نے کمپنی کے لیے موجودہ خوردہ فروخت کی قیمتوں کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل بنا دیا ہے لہٰذا وہ مارکیٹ پر کچھ اثرات ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔سب سے زیادہ اضافہ ٹویوٹا فورچیونر لیجنڈر کی قیمت میں دیکھا گیا ہے جس کی قیمت ایک کروڑ 8لاکھ 42ہزار روپے سے بڑھ کر ایک کروڑ 20لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ فورچیونر ایل او پیٹرول، فارچیونر ہائی پیٹرول اور فورچیونر ڈیزل کی نئی قیمتیں بالترتیب 9لاکھ 30ہزار، 10لاکھ 8ہزار، 10 97ہزار روپے سے بڑھ کر 94لاکھ 99ہزار روپے، ایک کروڑ 9لاکھ 49ہزار اور ایک کروڑ 14لاکھ 89ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ٹویوٹا کرولا ماڈلز 1.6ایم ٹی، 1.6 اے ٹی، 1.6 اے ٹی یو ایس پی ای سی، 1.8 سی وی ٹی، 1.8 سی وی ٹی ایس آر اور 1.8 سی وی ٹی ایس آر(بلیک) کی قیمتیں بالترتیب 37لاکھ 49ہزار، 39لاکھ 29ہزار، 43 لاکھ 9ہزار، 42لاکھ 99ہزار، 46 لاکھ 49ہزار اور 46 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے اور ان کی قیمت میں 3لاکھ 69ہزار سے 4 لاکھ 9ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔قیمت میں 2لاکھ 87 ہزار روپے سے 3لاکھ 24ہزار روپے تک کے اضافے کے بعد ٹویوٹا یارس کی کے ماڈلز 1.3ایم ٹی، 1.3 سی وی ٹی، 1.3ایچ ایم ٹی، 1.3 ایچ سی وی ٹی، 1.5 ایم ٹی اور 1.5 سی وی ٹی کی قیمتیں بالترتیب 28 لاکھ 99ہزار، 31 لاکھ 9ہزار، 30 لاکھ 59ہزار، 32 لاکھ 29ہزار، 32 لاکھ 89 ہزار اور 34 لاکھ 99ہزار ہو گئی ہے۔

ریوو جی ایم ٹی، جی اے ٹی، وی اے ٹی اور وی اے ٹی روکو کی قیمت بالترتیب 76لاکھ 59ہزار، 80لاکھ 29ہزار، 88 لاکھ 39 ہزار اور 93لاکھ 19 ہزار ہو گئی ہے اور ان کی قیمت میں ترتیب وار 7لاکھ 12ہزار، 7 لاکھ 23ہزار، 8 لاکھ 7ہزار اور 8 لاکھ 47ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔کمپنی نے کہا کہ سسٹم میں 22 مارچ تک کے وہ تمام بقایا آرڈرز جون 2022 تک ڈیلیور کر دیے جائیں گے جن کی رقوم کورئیر سروس کے ذریعے مکمل ادائیگی موصول ہو گی اور بک کرائی گئی گاڑیوں کی 10 اپریل 2022 یا اس سے پہلے رقم کی مکمل ادائیگی پر پرانی قیمت پر گاڑی دستیاب ہو سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں