انڈس موٹرز

انڈس موٹرز نے ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کردی

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی اسمبلینگ کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز میں کمی کر دی،فورچونر کے تمام ویرئنٹ میں 10 لاکھ 80 ہزارسے 13 لاکھ تک کمی کی گئی ہے۔ٹویوٹا کے یائرس ویرینٹ کے ماڈل1.3 ایم ٹی ایل او کی قیمت 44 لاکھ 99 ہزار تھی، اس کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی اور ایک لاکھ کی کمی کے بعد نئی قیمت 43 لاکھ99 ہزار مقرر کی گئی ہے۔یائرس کے ماڈل 1.3سی وی ٹی ایل اوکی47 لاکھ 89 ہزار روپے تھی اور اس کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 46 لاکھ89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ٹویوٹا یائرس کے ماڈل1.3ایم ٹی ایچ آئی کی قیمت 47 لاکھ59 ہزار تھی اور اس کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب اس کی قیمت 46 لاکھ59 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔یائرس کے ماڈل 1.3 سی ٹی وی ایچ آئی کی قیمت 49 لاکھ99 ہزار روپے تھی ، اس کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے کی کمی کرتے ہوئے 48 لاکھ99 ہزار رکھی گئی ہے۔اسی طرح یائرس کے ماڈل1.3 سی ٹی وی ایرو کی پرانی قیمت 51 لاکھ روپے سے ایک کی کمی کے بعد 50 لاکھ کی کمی کے بعد 50 لاکھ 99 ہزار کر دی گئی ہے۔یائرس کے ماڈل1.5 ایم ٹی کی پرانی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار روپے تھی اور اس کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار کی کمی کی گئی ، جس کے بعد اس ماڈل کی قیمت 53 لاکھ 9 ہزار ہوگئی ہے۔

یائرس کے ماڈل 1.5 سی وی ٹی کی پرانی قیمت 57 لاکھ69 ہزار تھی اور اس کی قیمت میں بھی ایک لاکھ20 ہزار کی کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد اس کی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح 1.5 سی وی ٹی ایرو کی قیمت 59 لاکھ 69 ہزار تھی اور اسکی قیمت میں بھی ایک لاکھ 20 ہزار کی کمی ہوئی ہے اور اس ماڈل کی نئی قیمت 58 لاکھ49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔فورچونر کے ماڈل 2.7 جی پٹرول کی قیمت میں تمام ویرئنٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ کمی کی گئی ہے اس کی پرانی قیمت 15 کروڑ80 لاکھ 9 ہزار تھی ،اس کی قیمت میں 13 لاکھ 10 ہزار کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس ویرئنٹ کی نئی قیمت 14 کروڑ49 لاکھ9 ہزار ہوگئی ہے۔انڈس موٹرز نے فورچونر کے ویرئنٹ2.7 وی پٹرول کی قیمت میں 11 لاکھ کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس ویرئنٹ کی قیمت 18 کروڑ99 ہزار سے کم ہوکر16 کروڑ99 لاکھ 9 ہزار ہوگئی ہے۔

اسی طرح فورچونر کے ویرئنٹ2.8 سگما 5 ڈیزل کی10 لاکھ 80 ہزار کم کی گئی ہے ، اس کمی کے بعد اس ویرئنٹ کی قیمت 19 کروڑ79 ہزار سے کم ہوکر 17 کروڑ99 لاکھ 9 ہزار ہوگئی ہے۔کمپنی کی جانب سے فورچونر کے ویرئنٹ لیجینڈر ڈیزل کی قیمت میں 11 لاکھ30 ہزار کی کمی کی ہے اوراس ویرئنٹ کی قیمت 20 کروڑ12 لاکھ 9 ہزار سے کم ہوکر 18 کروڑ99 لاکھ9 ہزار ہوگئی ہے۔اسی طرح فورچونر کے ویرئنٹ جی آر ایس کی قیمت میں 11 لاکھ 90 ہزار کی کمی کی گئی ہے۔انڈس موٹرز کی جانب سے پاکستان میں تما م ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ ٹیوٹا پاکستان نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں