صائمہ نور

انڈسٹری کو درپیش مشکلات ،عروج پر لے جانے کیلئے جامع سٹڈی رپورٹ تیار کرائی جائے’ صائمہ نور

لاہور(عکس آن لائن)ناموراداکارہ صائمہ نورنے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور اسے دوبارہ عروج پر لے جانے کے لئے ایک جامع سٹڈی رپورٹ تیار کرا نے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے جتنی جلد پیشرفت ہو گی اتنا ہی اچھا ہے ،ہمارے پاس کسی بھی شعبے میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں صرف سب کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے ۔

ایک انٹر ویو میں صائمہ نورنے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ آج جب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی بھی میسر ہے توفلم انڈسٹری کیوں مطلوبہ نتائج نہیں دے اور یہ لمحہ فکریہ ہے ۔میری تجویز ہے کہ فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور اسے دوبارہ ماضی کی طرح عروج پر لے جانے کے لئے ایک جامع سٹڈی رپورٹ تیار کرائی جائے اوراس کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے حکومت کوپہل کرنا ہوتی ہے اورفلم انڈسٹری کیلئے بھی نجی سرمایہ کاری کو لانے کیلئے حکومت کوآگے بڑھ کراعتماددینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں