گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)وفاقی محتسب پاکستان سید طاہر شہباز کی ہدایت کے تحت گوجرانوالہ ریجن کے انچارج وایڈوائزر ٹو وفاقی محتسب شاہد لطیف خان نے اسسٹنٹ کمشنر آفس سمبڑیال میں مختلف وفاقی محکموں سے متعلقہ عوامی شکایات سنیں،
جن میں گیپکو، سوئی گیس، نادرا اورپوسٹ آفس کے دفاتر شامل تھے اس سلسلہ میں کل26شکایات سنی گئی جن میں سے23 شکایات کنندگان کو موقع پر ہی ریلیف فراہم کیاگیاباقی 3شکایات اگلی تاریخ تک موخر کردی گئیںایڈوائزر ٹو وفاقی محتسب شاہد لطیف خان نے اس موقع پر کہا کہ عوامی شکایات سننے کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کرنا ہے اس موقع پر موجود لوگوں نے وفاقی محتسب کے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اورایڈوائزر وانچارج سید طاہر شہباز کا شکریہ ادا کیا۔