علی پور چٹھہ(نمائندہ عکس آن لائن) انچارج رورل ہیلتھ سنٹر ڈاکٹر نبی احمد چٹھہ ودیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی بے مثال کارکردگی، سٹی اور نواحی علاقوں سے مجموعی 410مشتبہ مریضوں کی سکریننگ ،تمام رزلٹ منفی،ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ سرفرازانجم کا بھرپور ساتھ!! 24گھنٹے محکمانہ ڈیوٹی کی لازوال مثال، علاقے کے عوامی سماجی حلقوں کا خراج تحسین،
تفصیلات کے مطابق حالیہ کوروناوائرس کی تباہ کن کاروائیوں کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب کے دیگر سٹاف کی کارکردگی بڑھاتے ہوئے انچارج رورل ہیلتھ سنٹر ڈاکٹر نبی احمد چٹھہ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ 24گھنٹے اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے مسیحائی کے مقدس پیشہ کو چار چاند لگادیئے ہیں۔
سٹی علی پور چٹھہ ،سید نگر،رسولنگر،کوٹ ہرا ،حضرت کیلانوالہ سمیت دیگر نواحی علاقوں میں بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو 24گھنٹے مانیٹرنگ کرتے ہوئے تقریباََ 410مشتبہ افراد کی سکریننگ اور چیک اپ کیا گیا۔بیشتر افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے روانہ کئے گئے جوکہ سب کلیئر قرار پائے ۔
ڈاکٹر نبی احمد چٹھہ اپنے دیگر سٹاف کے ساتھ روٹین کے مریضوں کی بھرپور دیکھ بھال کرتے رہے۔یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ڈاکٹر نبی احمد چٹھہ کو علاقے بھر کے سروے میں مقامی ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ سرفرازانجم سیکھو کا بھرپور تعاون حاصل رہا ۔جوکہ بذات خود پولیس فورس کی قیادت کرتے ہوئے طبی عملہ کے ساتھ رہے اور مریضوں کی تلاش اور ریکور کرنے میں نمایاں کردار اداکیا۔
علی پور چٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے انچارج رورل ہیلتھ سنٹر ڈاکٹر نبی احمد چٹھہ اور ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ سرفرازانجم سیکھو کی بھرپور ڈیوٹی اور انسانیت سے سرشار جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔