انٹر بینک

انٹر بینک میں ڈالر مزید 35پیسے کے اضافے سے154.85روپے کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی (عکس آن لائن) انٹر بینک میں ڈالر مزید 35پیسے کے اضافے سے154.85روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے مہنگا ہوکر 155.10روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید35پیسے کے اضافے سے154.35روپے سے بڑھ کر154.75روپے اور قیمت فروخت154.45روپے سے بڑھ کر154.85روپے ہوگئی.

جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے154.30روپے سے بڑھ کر154.80روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے بڑھ کر155.10روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے188روپے سے بڑھ کر188.50روپے اور قیمت فروخت189روپے سے بڑھ کر190روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے217.50روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت219روپے سے بڑھ کر220روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں