انٹر بینک

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں مستحکم رہی

کراچی(عکس آن لائن)انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر30پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت کرید155.30روپے سے کم ہو کر155روپے اور قیمت فروخت155.40روپے سے کم ہو کر155.10روپے پر آ گئی.

تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 155.20روپے اور قیمت فروخت155.60روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 183روپے سے کم ہو کر182روپے اور قیمت فروخت185روپے سے کم ہو کر183.80روپے ہو گئی جبکہ70پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212روپے سے کم ہو کر211.30روپے اور قیمت فروخت214روپے سے کم ہو کر213.30روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں