تعلیمی بورڈ کراچی

انٹر بورڈ، ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر نسیم احمد میمن نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2023 کے ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات انٹربورڈ ظہیر الدین بھٹو نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں پہلی پوزیشن رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ عائشہ عمران بنت محمد عمران رول نمبر 492007 نے 1200میں سے 1051 نمبرز لے کر حاصل کی۔دوسری پوزیشن بھی اسی کالج کی دو طالبات فلزا جاوید بنت محمد جاوید اختر رول نمبر 492065 اور ہاجرہ عابد بنت عابد محمد نذیر رول نمبر 492078 نے 1030نمبرز لے کر جبکہ تیسری پوزیشن طوبیٰ عمران بنت عمران احمد خان رول نمبر 492184 نے 1000نمبرز لے کر حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 295 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 294 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 178 کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 60.54فیصد رہا۔ان امتحانات میں 11طالبات اے ون گریڈ، 27 اے گریڈ، 57بی گریڈ، 62سی گریڈ اور 21امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں