روئی

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی

نیویارک(عکس آن لائن) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین امریکا نئی تجارتی کشیدگی کے باعث طلب کم ہونے کا امکان ہے۔ایکسچینج میں روئی کے جولائی کے لیے سودے 1.51 سینٹ (2.7 فیصد) گر کر 54.33 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 20268 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 3126 کم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں