ڈالر کی قیمت

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 63 پیسے کمی

کراچی(عکس آن لائن) انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 63 پیسے کمی کے ساتھ 264 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 268 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 96 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے 50 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں