انٹربینک

انٹربینک میں ڈالر کا بھائو ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (عکس آن لائن)انٹربینک میں ڈالر کا بھائو ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔
ا

انٹربینک میں کاروبارکے دوران پہلے ڈالر کی قدر میں 77 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 186 روپے کا ہوگیا لیکن روپے کی بے قدری کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 90 پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 186 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 186 روپے 10 پیسے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186.50 روپے کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں