خوش آمدید

انوشکا کا پریانکا، نِک کو بے خواب راتوں میں خوش آمدید

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے حال ہی میں والدین بننے والی بالی ووڈ جوڑی کو مزاحیہ انداز میں مبارکباد دی ہے۔انوشکا نے پریانکا اور نکِ جونس کے لیے ایک پیغام اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا۔اپنے پیغام میں انوشکا نے پریانکا اور نِک کو والدین بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بے خواب راتوں اور کبھی نہ ختم ہونے والی خوشیوں بھرے دنوں میں خوش آمدید۔بالی ووڈ اداکارہ نے نومولود کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں