ممبئی(عکس آن لائن)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، ڈاکٹروں نے جوڑے کو اگلے ماہ کی تاریخ دے دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے بچے کی پیدائش کی تاریخ کیا ملی ،سٹار جوڑا خوشی سے نہال ہو گیا، دونوں کے مداحوں کو بھی بچے کی آمد کا بے چینی سے انتظار ہے۔انوشکا اور ویرات نے اپنے بچے کی آمد سے قبل ہی اس کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں، ننھے منے کپڑوں کے علاوہ دیگر ضروری اشیا کی شاپنگ بھی کر لی۔ ایک انٹرویو میں دونوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ان کا بچہ دوسروں کی عزت اور احترام کرنا سیکھے،یہی وہ بنیادی تعلیم ہے جس سے دیگر اعلی خصوصیات کی راہیں کھلتی ہیں۔انوشکا نے کہا کہ مجھے بھی والدین نے یہی دو باتیں سکھائیں، ہم اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے بھی دور رکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
- بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو
- پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
- سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں’ رانا تنویر