انوار الحق کاکڑ

انوار الحق کاکڑ سے مولانا طاہر اشرفی کی ملاقات ، مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی جس میں مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں غزہ میں غاصب صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینوں پر جاری نسل کشی اور مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ عالمی قوتوں کو فلسطینیوں پر جاری مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ملاقات میں وزیرِ اعظم اور مولانا طاہر اشرفی نے فلسطین بالخصوص غزہ کی صورتحال کے حوالے سے عنقریب منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کا خیر مقدم کیا۔

مولانا طاہر اشرفی نے ملک میں بین الامذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے مولانا طاہر اشرفی کی بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح کیلئے کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں