انوار الحق کاکڑ

انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے کے لئے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، بالخصوص تجارت اور ماحولیاتی اقدامات کے خصوصی حوالے سے تعاون بڑھانے کے لئے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ٹیلی فون کیا ۔ ٹیلی فون کا مقصد ابوظہبی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (کوپ۔28) کے فریقین کی کانفرنس کے 28ویں اجلاس کے موقع پر 2 دسمبر 2023 کو ہونے والی ان کی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھاناتھا۔

دونوں رہنماں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت اور ماحولیاتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کی۔ دونوں رہنمائوں نے وسیع تر علاقائی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں