ہائیکورٹ

انفارمیشن کمیشن میں چیئرمین ،ممبر کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور ( عکس آن لائن) انفارمیشن کمیشن میں چیئرمین اور ممبر کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔وحید شہزاد بٹ کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وفاقی حکومت نے انفارمیشن کمیشن میں چیئرمین اعجاز الاحسن اعوان کو قانون کے برعکس تعینات کیا ،وفاقی حکومت نے ممبر شعیب احمد صدیقی کو بھی قانون کے برعکس تعینات کیا ،دونوں شخصیات کو سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ،توشہ خانہ کی انفارمیشن سمیت دیگر حساس معلومات روکنے کے لیے من پسند افراد کو تعینات کیا گیا ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں شخصیات کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے ،چیئرمین اور ممبر انفارمیشن کمیشن میرٹ پر تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں