انضمام الحق

انضمام الحق اور راشد لطیف نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی پچ پر اعتراض کر دیا

لاہور(عکس آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور راشد لطیف نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پچ پر اعتراض کر دیا۔میڈیاکے مطابق انضمام الحق اور راشد لطیف نے کہا کہ پچ کسی طور بھی مختصر فارمیٹ کیلیے موزوں نہیں تھی، انضمام الحق نے کہا کہ لگ ہی نہیں رہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھ رہے ہیں،

لوگ چوکے اور چھکے دیکھنے کیلیے آتے ہیں،میں کیوریٹرزسے درخواست کرتا ہوں کہ فارمیٹ کے مطابق بہتر پچز بنائیں جن پر 200 رنز بن سکیں۔راشد لطیف نے کہا کہ موسم سرما میں اچھی پچز بنانا مشکل ہوتا ہے، آگے پی ایس ایل بھی آرہی ہے، اگر پی سی بی کوشش کرے تو ایسی پچز بنائی جا سکتی ہیں کہ جن پر 170تک رنز بن سکیں، 141ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلیے بہت کم ٹوٹل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں