اہم اجلاس

انصر مجید خان نیازی صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب کی زیر صدارت DEC کا اہم اجلاس

دھیروال/ سرگودھا( نمائندہ عکس آن لائن) انصر مجید خان نیازی صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب کی زیر صدارت DEC کا اہم اجلاس کمشنر آفس کی میٹنگ روم میں ہوا۔اجلاس میں عامر سلطان چیمہ ایم این اے، منیب سلطان چیمہ ایم پی اے، سردار غلام علی اصغر خان لاہڑی‘ ایم پی اے افتخار حسین گوندل ‘ ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداﷲ نیئر شیخ، محمد امتیاز ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمان نیازی کے علاوہ تمام محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔ایس پی پولیس محمد امتیاز نے اجلاس کے شرکاء کو ضلع بھر میں امن امان کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ضلع میں جاری ہر محکمے کی ترقیاتی سکیموں کے بارے مکمل بریفنگ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمان نیازی نے دی،صوبائی وزیر نے پولیس کے محکمہ کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورت حال پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور عوام کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے اور ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور شفافیت کو ہر حال برقرار رکھا جائے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی حکومت ہے اور عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کیلئے سہولیات مہیا کرنا حکومت کا فرض ہے جسے ہر صورت نبھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں