لاہور( عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کی اضلاع کی سطح پر تقرریاں شروع کر دی گئیں ،مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ کی منظوری سے ضلعی ورکنگ کمیٹی جنوبی لاہور اورنارووال کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی ورکنگ کمیٹی جنوبی لاہور کیلئے ڈاکٹر امجد مصطفی نت صدر،محمد مبین کمبوہ سینئر نائب صدر، عثمان افضل، غلام مرتضی بھٹی نائب صدور، شاہد سردار جنرل سیکرٹری ،کاشف اقبال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، محمد علی خان ،طارق رحمان راجو، طیب نیازی ڈپٹی جنر ل سیکرٹر یز،میاں علی مرتضیٰ سیکرٹری فنانس ، عمر صدیق سیکرٹری اطلاعات جبکہ ملک احسان علی ایڈووکیٹ سیکرٹری لیگل افیئرز ہوں گے ۔ضلعی ورکنگ کمیٹی نارروال کیلئے امجد خان کاکڑ صدر ، محمد اکمل سرگالہ سینئر نائب صدر ، میاں بشیر احمد اور محمداشرف نائب صدور، محمد طیب میر جنرل سیکرٹری ، میاں محمد سجاد فیصل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، امتیاز علی ، ملک شاہد خان ککے زئی اور محمد رزاق احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹریز، رانا طارق محمو د سیکرٹری فنانس جبکہ محمد دیباج علی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔ انصاف ویلفیئر ونگ پنجاب ریجن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد عمر کسانہ نے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ کی مشاورت اور منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ۔
جمشید اقبال چیمہ نے مختصر تقریب میں نئے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے اور انہیں مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ویلفیئر ونگ نے وزیر اعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کی جانب سفر میں ان کے کاررواں کا حصہ بن کر ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہے ۔