ڈاکٹر ندیم جان

انسداد پولیو مہم کا آغاز ، پولیو کا خاتمہ ہم سب کا قومی، اخلاقی، دینی اور سوشل فریضہ ہے،ڈاکٹرندیم جان

اسلام آباد(عکس آن لائن)نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹرندیم جان نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا ہے، پولیو کا خاتمہ ہم سب کا قومی، اخلاقی، دینی اور سوشل فریضہ ہے۔

پیر کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ پیر سے رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 4کروڑ 45لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا قومی، اخلاقی، دینی اور سوشل فریضہ ہے،پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا بھر کے بچے پولیو سے محفوظ زندگی گزار رہے ہیں،پولیو کا مرض پاکستان کیلئے باعث تشویش ہے، دنیا بھر کے ممالک نے اسی پولیو ویکسین کی بدولت پولیو کے مرض کو شکست دی ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے اپنے بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی پہلے سے بھی زیادہ اہم ہے،پولیو کے خاتمے کا عزم لیے ہمارے 4لاکھ سے زائد پولیو ہیروز آپ کے دروازے پر روشن اور صحند مند مستقبل کی دستک دیں گے، پولیو ہیروز اپنی جان کی بازی لگا کر آپ کے معصوم بچوں کے مستقبل کو سنوار رہے ہیں ان کی عزت کریں اور ان سے مکمل تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں