انسداد پولیو مہم

انسداد پولیو مہم میں 473 بچوں کے انکاری والدین کو راضی کر لیا گیا

بنوں(نمائندہ عکس) رواں پولیو ٹیکہ جات مہم میں 473 بچوں کے انکاری والدین کو راضی کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور والدین کی موجودگی میں انسداد پولیو ٹیکے لگا کر ویکسین کے قطرے پلائے گئے۔ حکام نے بتایا کہ انکاری والدین ترقیاتی کاموں کے عوض پولیو سے انکاری تھے۔

حکام کے مطابق 6 جون سے 13 جون تک بنوں اور وزیرستان میں 8 روزہ خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو انکاری والدین کو آمادہ کر نے کیلئے ٹاسک دیا گیا، ڈومیل کے مختلف علاقوں میں 68، 47، 17، 28، 78 بچے اور پنگ نیو ٹی ڈی پیز کیمپ میں 235 بچوں کے والدین نے آمادگی ظاہر کر دی۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر رحمن آفریدی نے کہا کہ بڑی کامیابی ملی ہے امید ہے کہ مہم کے آخری روز تک ایک ہزار سے زائد والدین کو راضی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں 20 ماہ کے بچے میں 4 جون کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں