اسدقیصر

انسداد دہشت گردی عدالت، اسدقیصر کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر

اسلام آباد (عکس آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر و دیگر کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی ۔

بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وکیل شیرافضل مروت نے درخواست دائر کی ، اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ اسد قیصر تو گرفتار نہیں، ان کا بتایا گیاہے کہ وہ آجائیں گے، جس پر وکیل شیر افضل نے کہا کہ عدالت اگر سکیورٹی فراہم کرے اور گارنٹی دے کہ گرفتاری نہیں ہوگی تو آجاتے ہیں۔ اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی پروٹیکشن نہیں مانی جارہی تو اے ٹی سی تو پھربھی لوئر کورٹ ہے، یہ بات درست ہے کہ ہائیکورٹ کی پروٹیکشن پر عمل نہیں کیاجارہا۔

جج نے استفسار کیا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت اسدقیصر اور دیگر کو آج استثنی دیاجائے۔ وکیل شیرافضل نے کہا کہ چار،پانچ دنوں تک توسیع دی جائے، حالات ٹھنڈے ہو جائیں گے، جس پر اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ چار، پانچ دنوں تک کیا گارنٹی ہے کہ حالات ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ اس پر وکیل شیر افضل نے کہا کہ اگر حالات ٹھنڈے نہ ہوئےتو پی ٹی آئی قیادت اندرجانےکےلیے تیارہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں