یاسمین راشد

انسداد دہشتگردی عدالت، یاسمین راشد اور محمود الرشید کے وکلا دلائل کیلئے طلب

لاہور(عکس آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے واقعات میں درج دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا،ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی 9مئی کے واقعات پر دو مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی،

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،ملزمان پر گلبرگ میں پولیس پر پیٹرول بم پھینکے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت 30ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں