چیئرمین نیب

انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے بہترین نتائج آرہے ہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے بہترین نتائج آرہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیب نے وائٹ کالر کرائم کے موثر اور فوری حل کی تجویز پیش کی ہے جس کی حد 10 ماہ ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فور نزک لیب بنائی ہے،جس میں ڈیجیٹل فرانزک اور فنگر پرنٹ تجزیے کی سہولیات موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں