عمران خان

انسان کو جتنی بہتر تعلیم دی جائے وہ اتنا اوپر جاتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسان کو جتنی بہتر تعلیم دی جائے وہ اتنا اوپر جاتا ہے ۔ اتوار کو ٹیلیفون پر عوام سے براہ راست گفتگو میں تعلیم کے معیار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ انسان کو جتنی بہتر تعلیم دی جائے وہ اتنا اوپر جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ عمارتیں بنانے سے تعلیمی اداروں کا قیام نہیں ہوتا، وہاں پڑھانے والے اچھے ہوں تو تعلیم کا معیار بہتر ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپنے نظرئیے کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نیا سربراہ لا رہے ہیں اور اس ادارے میں بڑی تبدیلیاں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں