اداکار ثنا

انسان کو اب معلوم ہوا ہے زندگی کی اصل حقیقت کیا ہے : ثناء

لاہور (عکس آن لائن) اداکار ثنا نے کہا ہے کہ انسان کو اب معلوم ہوا ہے کہ زندگی کی اصل حقیقت کیا ہے ، حالات معمول پر آ جانے کے بعد یقینا ہم دوبارہ اپنی مصروفیات میں مگن ہوجائیں گے لیکن میرے خیال میں یہ وقت ہمیں سبق دیکھنے کے لئے آیا ہے اور ہمیں اسے ہر وقت یاد رکھنا چاہیے ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ ثنا نے کہا کہ زندگی کی اصل حقیقت یہ ہے کہ انسان جتنا مرضی با اثر، امیر اور طاقتور ہو جائے لیکن اس کی حیثیت کچھ نہیں اور ایک وباء نے دنیا کی مضبوط معیشتوں اور طاقتور حکمرانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مشکل اور کڑے وقت میں نہ صرف صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے بلکہ اس سے سبق بھی حاصل کرنا چاہیے ۔ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس وباء سے نجات دے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں