چینی صدر

“انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے بارے میں چینی صدر کے بیانات پر مبنی اقتباسات “کا پیرس میں عالمی پریمیئر

بیجنگ (عکس آن لائن) “انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے بارے میں شی جن پھنگ کے بیانات پر مبنی اقتباسات “کا عالمی پریمیئر اور “گلوبل ہیومن رائٹس گورننس کی چینی دانش ” کے موضوع پر سیمینار پیرس میں کامیابی سے منعقد ہوا۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فرانس میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور چھن ڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے بارے میں شی جن پھنگ کے بیانات پر مبنی اقتباسات” نامی کتاب انسانی حقوق کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کی اہم وضاحتوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے، انسانی حقوق کے بارے میں چین کے “عوام پر مرکوز” تصور کی عکاسی کرتی ہے،

چینی تہذیب کی “عوام پر مبنی” عمدہ روایت کی عکاسی کرتی ہے، عہد نو میں سی پی سی کے عوام پر مرکوز گورننس تصور کی وضاحت کرتی ہے، عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں چین کی پالیسی تجاویز کا منظم انداز میں خلاصہ کرتی ہے، اور ایسے ملکی اور غیر ملکی قارئین کے لئے ایک مستند حوالہ فراہم کرتی ہے جو انسانی حقوق کے بارے میں چین کے نقطہ نظر کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں