بیجنگ (عکس آن لائن)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں بیجنگ میں انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تحقیقی مرکز کے قیام کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بیجنگ میں اس تحقیقی مرکز کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔
وزیر خارجہ وانگ ای نےتحقیقی مرکز کی تختی کی نقاب کشائی کی اور تقریر کی۔ماؤ ننگ نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سفارت کاری کے حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ کی سوچ کا ایک بنیادی تصور ہے ، اور یہ چین کی جانب سے اس سوال کا جواب ہے کہ “کس طرح کی دنیا کی تعمیر کی جائے اور یہ تعمیر کیسے کی جائے”۔
یہ تصور جو چین سے شروع ہوا اور آج دنیا کو فائدہ پہنچا رہا ہے، ایک تجویز سے اتفاق رائے میں، اور ایک نقطہ نظر سے عمل میں تبدیل ہو گیا ہے، اور دنیا میں مثبت اور گہری تبدیلیوں کو فروغ دے رہا ہے اور تیزی سے ایک اہم پبلک پراڈکٹ بن رہا ہے.ترجمان نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تحقیقی مرکز ، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے نظریاتی، پالیسی، بیانیہ اور ٹیلنٹ سپورٹ فراہم کرے گا.