انجمن پٹواریاں

انجمن پٹواریاں و کانگویاں کے عہدیداران کا عبدالغفور قیصر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر احتجاجی مظاہرہ

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) انجمن پٹواریاں و کانگویاں کے عہدیداران کا عبدالغفور قیصر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر احتجاجی مظاہرہ، واقع کی شدید الفاظ میں مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق انجمن پٹواریاں و کانگویاں کے عہدیداران نے گرداور عبدالغفور قیصر کے ہمراہ پریس کلب مصطفی آباد میں عبدالغفور قیصر کو تشدد نشانے بنانے اور نقدی چھیننے کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،

اس موقع پر سرکل مصطفی آباد کے گردارو انچارج رمضان بازار مصطفی آباد عبدالغفور قیصرکو ٹاﺅن کمیٹی ملازمین کو چینی خرد برد کرنے سے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف پریس کانفرنس کی گئی، پریس کانفرنس کے دوران گردارو عبدالغفور قیصرنے کہا کہ میں جب رمضان بازار مصطفی آباد آیا توٹاﺅن کمیٹی کے ملازمین چینی خرد برد کر رہے تھے اور عوام شور کر رہی تھی، میرے منع کرنے پر مذکورہ افراد آگ بگولا ہو گئے اور چند منٹ بعد چھتے کی صورت میں آکر مجھے تشددنشانہ بنانا شروع کر دیا اور میرے جیب سے 60ہزار روپے نقدی بھی نکال لی،

اس موقع پر نور محمد خاں صدر انجمن پٹواریاں تحصیل قصور نے کہاکہ عبدالغفور قیصرکی مدعیت میں مقدمہ حقائق پر مبنی ہے، واقع کی وڈیو ہمارے پاس موجود ہیں، جبکہ پولیس ملازمین اور دیگر ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے سارا واقع خود دیکھا ، ہم ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، سابقہ صدر محمد جاوید سلہریا نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے ڈی سی قصور اور اے سی قصور کی نمائندگی کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں