نئی دہلی (عکس آن لائن)انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی فائدے کے لیے اپنے ہی ملک کے لوگوں کو مارنے کی گھنائونی سازش پکڑی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کسانوں کے پرامن احتجاج میں خون کی ہولی کھیلنے کی سازش رچائی تاہم بھارتی کسانوں نے مارچ پر حملے کی سازش کرنے والا ٹارگٹ کلر پکڑ لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ مقامی ایس ایچ او نے احتجاج میں شامل کسانوں پر حملہ کرنے کے لیے تربیت دی اور ہتھیار بھی فراہم کیے۔ملزم نے انکشاف کیا کہ اسے چار اہم کسان رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ کی ہدایات دی گئی تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں متنازع اینکر ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ سے انکشاف ہوا تھا کہ پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے اور الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو سیاست کیلئے استعمال کیا ہے۔ارنب گوسوامی کو 4 نومبر 2020 کو ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی خودکشی کے پس منظر میں گرفتار کیا گیا۔ گوسوامی نے گرفتاری کے دوران ایک خاتون افسر پر حملہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور سنگا پور کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کر نا چاہئے، چینی صدر
- چین ساموا کے ساتھ مل کر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر
- چین نے عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی نا ئب صدر
- چین پلسرز کی دریافت کی تعداد میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا
- چینی فوج کا امریکی لڑاکا طیارے کے آبنائے تائیوان سے گزرنے پر انتباہ