شہزاد اکبر

انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو چکا ہے‘ شہزاد اکبر

اسلام آباد (نمائندہ عکس)سابق مشیر مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہزاد اکبر نے لکھا کہ ?انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہوچکا ہے، قوم کو مبارک ہو کہ ارب کی منی لانڈرنگ والا وزیراعظم اور اپنے فرض کی ادائیگی والے سٹاپ لسٹ پر ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شہزاد اکبر لکھتے ہیں کہ امپورٹڈ حکومت کے اس اقدام کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حیرت ہے عدم اعتماد کی رات 1:55پر نام ڈالا گیا جب نہ کوئی حکومت تھی نہ کابینہ۔سابق مشیر مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہے، عدم اعتماد کی کارروائی مکمل بھی نہیں ہوئی تھی اس رات نام سٹاپ لسٹ میں کس نے ڈالا؟۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ نام اس وقت سٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا جب نہ کابینہ تھی ، نہ حکومت نہ وزیراعظم ، ہم کہیں نہیں جا رہے ، اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں تو اوورسیز پاکستانی بھی نہیں ، ساری زندگی یہیں رہا ہوں، عدالت ایف آئی اے کو بلا کر پوچھے نہ حکومت تھی نہ کابینہ تو کس کے کہنے پر نام ڈالا گیا ؟۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ نام سٹاپ لسٹ پر ڈالنے کیلئے کوئی کیس ہونا چائیے کوئی ریکویسٹ کرنے والی کوئی ایجنسی ہونی چائیے، ڈی جی ایف آئی اے کو بتانا ہو گا اسے کس نے یہ آرڈر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو بتانا ہو گا اسے کس نے یہ آرڈر کیا تھا ، ایف آئی اے نے اپنے اس ڈائریکٹر کا نام بھی ڈال دیا جو منی لانڈرنگ کے کیسز لیڈ کر رہا تھا۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف میں بھی آپ کا نام ہے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے کو تو ڈیکوریٹ کرنا چائیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سرکاری افسر ہے وہ تو اجازت کے بغیر یوں بھی ملک سے باہر نہیں جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں